شرعی سوال و جواب

فیحاء اور فائحہ کا تلفظ اور معنی

سوال

فیحاء نام کیسا ہے؟ Faiha اس پر فتویٰ نمبر 144411102625 آیا۔ مجھے اس  کے تلفظ میں  مسئلہ ہو رہا ہے۔ میں اس کو صحیح بولنا اور لکھنا چاہتا ہوں “Fayha” میں فائحہ (فائحہ) اور درست لکھنے کا طریقہ اور مطلب بھی بتائیے گا انگریزی میں:

1- Feeha 2- Faiha 3- Fayha

عربی میں: 1- فیحاہ 2- فائحہ 3- فیحاء 4- فایحاء  کیا ہوگا؟

جواب

اس نام کا درست تلفظ فَیحَاءہے ، اور انگریزی میں اس کا تلفظ Faiha ہو گا، اس کے معنی کشادہ زمین کے آتے ہیں، اور حدیثِ معراج میں جنت کی زمین کی صفت فیحاء آئی ہے،باقی  فائحہ  (Fayeha) عربی زبان میں خوشبو کی صفت کے لیے آتا ہے ، اورعرب کہتے ہیں له رائحة فائحة( فلاں چیز کی اچھی خوشبو ہے)۔ یہ نام بھی رکھ سکتے ہیں۔

لسان العرب میں ہے:

“فوح: الفوح: وجدانك الريح الطيبة. فاحت ريح المسك تفوح وتفيح فوحا وفيحا وفؤوحا وفوحانا وفيحانا: انتشرت رائحته، وعم بعضهم به الرائحتين معا.”

(ج:2، ص:550، ط:دارصادر)

معجم متن اللغہ میں ہے:

“السوسن: نبات يشبه الرياحين عريض الورق، ليس له رائحة ‌فائحة كالريحين”

(س، ف: 3، ص: 248، ط: دار مكتبة الحياة۔ بيروت)

فقط والله أعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-09-27 16:56:07

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔