شرعی سوال و جواب

قاضي ابو بكر ابن العربي رحمه الله كی طرف منسوب ایک قول کی تحقیق

قاضي ابو بكر ابن العربي رحمه الله كی طرف منسوب ایک قول کی تحقیق


سوال

کیا یہ قاضی ابوبكر بن العربی رحمه الله کا قول ہے ؟ رہنمائی فرمائیں:

جب لوگوں کو کسی کا کوئی عیب نہیں ملتا، اور اُن پر حَسد اور دشمنی کا غلبہ ہوتا ہے  تو وہ اپنی طرف سے اُس کے عیوب بنا لیتے ہیں۔

جواب

مذکورہ قول قاضی ابو بکر بن العربی رحمہ اللہ کے حوالے سے ان کی کتاب “العواصم  من القواصم” میں ملتا ہے۔

“العواصم والقواصم” میں ہے:

“قال القاضي أبو بكر: والناس إذا لم يجدوا عيبا لأحد، وغلبهم الحسد عليه وعداوتهم له، أحدثوا له عيوبا.”

(العواصم من القواصم في تحقيق مواقف الصحابة بعد وفاة النبي صلى الله عليه وسلم، ص: 256، ط: مكتبة السنة دار السلفية 1412ھ)

فقط والله أعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


علوم و فنون
تخریجِ احادیث
2025-10-12 15:40:55

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔