شرعی سوال و جواب

قسطوں پر گاڑی لینا

سوال

انسٹالمنٹ (قسطوں) پر گاڑی لینا جائز ہے یا نہیں؟ کیوں کہ میر ی مجبوری ہے اس کے علاوہ میرے پاس اور کوئی کام نہیں ہےاور نہ اتنے زیادہ پیسے ہیں بہت پریشان ہوں،تو کیا میں لے سکتاہوں ؟

جواب

قسطوں پر  گاڑی  لینا جائز ہے، تاہم شرط یہ ہے کہ عقد کے وقت کوئی ایک قیمت متعین کرلی جائے اور یہ طے کرلیا جائے کہ خریداری نقد پر ہورہی ہے یا ادھارپر، اور ادھار کی مدت طے کرلی جائے، اور قسط میں تاخیر ہونے کی صورت میں کوئی اضافہ/ جرمانہ وصول نہ کیاجائے۔

مذکورہ شرائط نہ پائی جائیں تو یہ بیع ناجائز اور سود کے حکم میں ہوگی۔

 شرح المجلةالاحکام میں ہے:

“البیع مع تأجیل ا لثمن وتقسیطه صحیح یلزم أن تکون المدّة معلومة في البیع بالتأجیل والتقسیط.”

شرح مجلۃ الاحکام ،ج:1،ص: 125، المادة: 245، 246،ط: دار الجیل)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


معاملات
نقد اور ادھار خرید و فروخت کے احکام
2025-10-08 06:54:20

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔