شرعی سوال و جواب

قطوفھا دانیۃ کی مناسبت سے بچی کا نام دانیہ رکھنا

قطوفھا دانیۃ کی مناسبت سے بچی کا نام دانیہ رکھنا


سوال

کیا بچی کا نام دانیہ رکھا جا سکتا ہے ؟ قطوفها دانية   کی مناسبت سے۔

جواب

“دَانِیَه”کا معنی ہے: قریب، نزدیک، جھکنے والی۔ (القاموس الوحید، ص: 547، ط: ادارہ اسلامیات لاہور)

بصورتِ مسئولہ مذکورہ نام رکھ سکتے ہیں۔

باقی قرآن پاک میں جوقطوفها دانيةآیا ہے، وہاں دانيةکا لفظ جنت کے میوے جھکے ہوئے ہونے کو بتانے کے لیےا ٓیا ہے، کسی شخص کے نام کے طور پر نہیں آیا ہے۔فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-09-27 14:13:23

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔