شرعی سوال و جواب
قیرت نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال
بچی کا نام قِیرَت رکھنا کیسا ہے ؟ ابھی تک اس نام کا مطلب جو میرے علم میں ہے وہ جو خدا کی حمد بیان کرے ،لیکن آپ حضرات کسی مستندذرائع سےمعنی کی وضاحت کرلیں!
جواب
مذکورہ لفظ کامعنی کسی مستندومعتبرکتاب نہ مل سکا؛اس لیےبہتریہ ہےکہ یہ نام نہ رکھاجائے،بلکہ لڑکی کےلیےصحابیات کےناموں میں سےکسی نام یاکسی بامعنی نام کاانتخاب کیاجائے،اس سلسلہ میں ہماری ویب سائٹ پراسلامی نام کےعنوان کےتحت ناموں کاذخیرہ موجودہے،اُن ناموں میں سےکسی نام کاانتخاب کیاجاسکتاہے۔
فقط والله أعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-12 14:37:09
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
