شرعی سوال و جواب
كيا صرف طلاق کی نیت کرنے سے طلاق واقع ہوتی ہے؟
كيا صرف طلاق کی نیت کرنے سے طلاق واقع ہوتی ہے؟
سوال
علی نامی شخص ایک یوٹیوب فلم دیکھتا ہے، جس میں فلمی اداکار جس کا نام علی ہے کہتا ہے علی اپنی بیوی کو طلاق دیتا ہے ،اگر مذکورہ فلم کو علی نامی شخص اپنے موبائل میں طلاق کی نیت سے محفوظ کرے گا تو کیا علی کی بیوی پر طلاق واقع ہوگی ؟اور پھر علی مذکورہ فلم کو طلاق کی نیت سے چلائے گا تو کیا علی کی بیوی پر طلاق واقع ہوگی ؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں علی نامی شخص کا طلاق کی نیت سے ویڈیو محفوظ کرنے اور چلانے سے اس کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی،کیوں کہ طلاق کے واقع ہونے کے لیے ضروری ہے کہ کوئی ایسا لفظ خودادا کیا جائے جوصراحۃً یا کنایۃًطلاق کے معنی پر دلالت کرے۔
ردالمحتار میں ہے:
“(قوله: و ركنه لفظ مخصوص) هو ما جعل دلالة على معنى الطلاق من صريح أو كناية فخرج الفسوخ على ما مر.”
(كتاب الطلاق، ج:3، ص:230، ط:سعيد)
فقط واللہ أعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
طلاق
عدمِ وقوعِ طلاق
2025-10-17 16:21:31
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
