شرعی سوال و جواب
لاحول ولاقوۃ کے آخرمیں کون سے الفاظ ہیں؟
سوال
لا حول ولا قوة الا باللہ کلمے کے بارے میں بتائیں اس کے آخر میں العلي العظيم ہے یا العزيز الحكيم ہے؟
جواب
صورت مسئولہ میں لاحول ولاقوة الاباالله کے آخر میں العلي العظیم ہے ۔
مؤطا امام مالک میں ہے :
“ولا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم”.
(باب التفسیر،344،المكتبة العلمية)
مصنف عبد الرزاق میں ہے ؛
“وإذا قال: حي على الصلاة قال: «لا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم»”.
(باب القول اذاسمع الاذان،478/1،المكتب الإسلامي)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
علوم و فنون
مسنون دعائیں
2025-09-27 16:50:24
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
