شرعی سوال و جواب

لڑکی کا اسراء نام رکھنا

سوال

لڑکی  کے   لیے  (اسراء)   نام  رکھنا  درست  ہے؟

جواب

اسراء کے معنی ہیں رات کے وقت چلنا، یہ نام لڑکی کے لیے رکھنا درست ہے، صحابیات کے ناموں میں کسی نام کا انتخاب کرکے رکھنا زیادہ بہتر ہے۔ ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں “اسلامی ناموں” کےعنوان سے ایک آپشن موجود ہے، وہاں  سے بھی  آپ نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

لسان العرب میں ہے : 

“و قال أبو عبيد عن أصحابه: سريت بالليل و أسريت فجاء باللغتين، و قال أبو إسحق في قوله عز وجل: سبحان الذي أسرى بعبده قال: معناه سير عبده يقال: أسريت وسريت إذا سرت ليلا .”

 (فصل السين المهملة ج : 14 ص : 382 ط : دار صادر)

فقط  واللہ  اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-09-30 15:02:14

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔