شرعی سوال و جواب

لڑکی کا نام فاتحہ محمد یا فاتحہ حسیب رکھنا

سوال

کیا بیٹی کا نام فاتحہ محمد یا فاتحہ حسیب رکھ سکتے ہیں؟

جواب

فاتحہ کا معنی “ابتداء ، کسی چیز کا ابتدائی  حصہ ، کھولنے والی  اور   فتح کرنے والی”کے آتے ہیں،  بچیوں کا یہ نام رکھنا درست ہے، لیکن “محمد” اور “حسیب”یہ مردانہ نام ہیں ، اگر “فاتحہ محمد” یا” فاتحہ حسیب” نام سے  بچی کی نسبت والد کی طرف کرنا مقصود  ہو تو  اس میں کوئی مضائقہ نہیں ۔

الصحاح للجوہری میں ہے :

‌‌“[فتح] فتحت الباب فانفتح، وفتحت الأبواب شدد للكثرة، فتفتحت هي….وفاتحة الشئ: أوله.”

(فصل الفاء، ج: 1، ص: 392، ط: دار العلم للملایین)

فقط واللہ أعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-09-25 23:53:04

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔