شرعی سوال و جواب

لڑکے کانام نمران رکھنا

سوال

 کیا لڑکے نام نمران   رکھا جاسکتا ہے ؟

جواب

لفظ “نمران ” عربی زبان کا لفظ ہے اس کا اصل مادہ لفظ “نمر” ہے جس کے معنی عربی زبان میں چیتے /چیتے جیسے رنگ والا (یعنی چت کبرا) ہوناکے لئے آتے ہیں  ، ‏لیکن چوں کہ اس سے مراد   “بہادر ” بھی ہوسکتا ہےجیساکہ  کلام عرب میں رائج ہے  شیر سے بہادر مراد لیا جاتا ہے ، اس کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے یہ نام رکھا جاسکتا ہے۔

لسان العرب میں ہے :

“‏ ( نمر ) النُّمْرَةُ النُّكْتَةُ من أَيِّ لونٍ كان والأَنْمَرُ الذي فيه نُمْرَةٌ بيضاء وأُخرى ‏سوداء والأُنثى نَمْراءُ والنَّمِرُ والنِّمْرُ ضربٌ من السباع أَخْبَثُ من الأَسد سمي ‏بذلك لنُمَرٍ فيه وذلك أَنه من أَلوان مختلفة والأُنثى نَمِرَة‎.‎”

(لسان العرب ج : 5 ص : 234 ط : دارصادر)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-09-27 17:14:50

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔