شرعی سوال و جواب

محمد اریز اسد نام رکھنا

سوال

محمد اریز اسد کا مطلب بتا دیں،  کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟

جواب

“اریز” کا معنی ہے: “آسمان سے گرنے والی برف، قوم کا سردار، ٹھنڈا دن” اور “اسد” کا معنی ہے: “شیر”، لہٰذا “محمد اریز اسد” نام رکھنا درست ہے۔

القاموس المحیط میں ہے:

“والأريز: الصقيع، وعميد القوم، واليوم البارد.”

(القاموس المحیط، ص:502، ط:مؤسسة الرسالة)

القاموس الوحید میں ہے:

“الصقیع: پالا جو شب میں آسمان سے گر کر زمین پر جم جاتا ہے، آسمان سے گرنے والی برف۔”

(القاموس الوحید، ص:933، ط:ادارہ اسلامیات)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حقوق و آدابِ معاشرت
اولاد کے حقوق
2025-09-27 18:09:25

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔