شرعی سوال و جواب

محمد التمش نام رکھنے کا حکم

سوال

میرا سوال یہ ہے کہ التمش نام رکھنا کیسا ہے؟محمد التمش ، التمش مرتضیٰ ، التمش داؤد۔

جواب

التمش ترکی  زبان کا لفظ ہے،جس کا معنی:  ہراول دستہ/ آگے کی فوج کے ہیں۔اوریہ ہندوستان کے مشہور بادشاہ شمس الدین کا لقب بھی ہے۔اور داؤد مشہورنبی اور پیغمبر کا نام ہے، اورمرتضیٰ (معنی:منتخب کیا ہوا، مقبول  وپسندیدہ)ہمارے آخری نبیﷺکے ناموں میں سے ایک  نام ہے ۔اور حضرت علی رضی اللہ کا لقب بھی ہے۔
لہذا صورت مسئولہ میں مذکورہ تمام نام: محمد التمش ، التمش مرتضیٰ ، التمش داؤد،رکھنا درست ہیں۔
معجم اللغۃ العربیۃ المعاصرۃ میں ہے:

“ارتضى يرتضي، ارتض، ارتضاء، فهو مرتض، والمفعول ‌مرتضى

ارتضى الشخص/ ارتضى الأمر: رضيه، أي اختاره وقبله ارتضى تسوية المشكلات- ارتضاه لصحبته: اختاره ورآه أهلا لها.”

(ر۔ض۔و، ج:2، ص:903، ط:عالم الكتب)

فیروز اللغات میں ہے:

”التمش: [ت۔ا۔مذ]آگے کی فوج۔ ہر اول۔2:خاندان غلاماں کے بادشاہ شمس الدین کا لقب۔“

( ا-ل،ص:112،  ط: فیروز سنز لمیٹڈ)
فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-29 22:34:46

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔