شرعی سوال و جواب
محمد زاویار نام رکھنا
سوال
میرے ایک عزیز کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے اور اس کا نام “محمد زاویار” رکھنا چاہتے ہیں، مفتی صاحب سے درخواست ہے کہ قرآن وحدیث کی روشنی میں محمد زاویار نام کے بارےمیں معلومات عطا فرمائیں۔
جواب
لفظ “زاویار” عربی ، اردو اور فارسی لغات میں تلاش کے باجود نہ ملا۔ کچھ ویب سائٹ پر اس کا معنی بہادر کے بتائے گئے ہیں، لیکن یہ لفظ اردو ، فارسی اور عربی زبان کی لغات میں موجود نہیں ہے، البتہ بہادر کے لیے فارسی لغت میں اس کے قریب قریب کا لفظ “زاور” مستعمل ہے۔لہذا جب “زاویار” کے معنی معلوم نہیں ہیں تو یہ بچہ کا نام نہ رکھا جائے ، انبیاء کرام اور صحابہ کرام کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے، یا کوئی اچھا با معنیٰ نام رکھا جائے۔
فیروز اللغات فارسی میں ہے:
“زاور:
1. زہرہ سیارہ
2. زور آور ۔ قوی، زبردست۔”
( صفحہ: 494 ، طبع : فیروز سنز لمیٹڈ)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-08 00:18:07
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
