شرعی سوال و جواب
محمد شہیر نام رکھنا درست ہے
سوال
محمد شہير نام ركھنا کيسا ہے؟
جواب
‘محمد’ اللہ کے محبوب و خاتم النبیّین صلی اللہ علیہ و سلّم کا ذاتی نام ہے؛ اور’ شہیر’ کا معنیٰ ہے: “مشہور، نیک نام، معروف زمانہ”؛ لہذا ‘محمد شہیر’ نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔
“مُحَمَّد”:بہت تعریف کیا جانے والا۔ (القاموس الوحید، المادّہ: “ح۔م۔د”، ص:373، ط:ادارۂ اسلامیات)
“شَہِیر” : مشہور/ نیک نام/ معروف زمانہ۔ (القاموس الوحید، المادّۃ: “ش۔ ہ۔ر”، ص:895، ط:ادارۂ اسلامیات)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-12 17:36:04
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
