شرعی سوال و جواب

مدن نام رکھنے کا حکم

سوال

مدن نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

“مدن “عربی زبان کا لفظ ہے ،مدینہ کی جمع ہے ،جس کا معنی ہے ” بہت سے شہر” ،مذکورہ لفظ معنی کے لحاظ سے نام کے لیے مناسب  نہیں ہے،لہذابہتریہ ہے کہ بچے یابچی کانام انبیاء علیھم السلام ،صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین ،یاصحابیات رضوان اللہ علیھن اجمعین کے ناموں میں سے کسی نام پررکھاجائے۔

ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں “اسلامی ناموں” کےعنوان سے  آپشن موجود ہے، جس میں سے آپ نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

القاموس الوحيد ميں هے :

 “المدينة”شہر جوتمام تہذیبی اورتمدنی ضروریات ولوازم کاجامع ہو،ج :مدائن و مدن.”

(القاموس الوحیدج : 2 ص : 742 ط : اداره اسلاميات)

فقط والله اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-17 17:46:37

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔