شرعی سوال و جواب

مردوں کے لیے رنگ گورا کرنے والی کریم استعمال کرنا

مردوں کے لیے رنگ گورا کرنے والی کریم استعمال کرنا


سوال

کیا مردوں کے لیےرنگ گورا كرنے والی  کریم استعمال کرنا جائز ہے؟

جواب

واضح رہے کہ مردوں کے لیے  رنگ گورا کرنے والی کریم استعمال کرنے کی گنجائش ہے، بشرط یہ کہ اس  میں   کوئی ناپاک یا حرام اجزاء شامل نہ ہوں ،نیز اس سلسلے میں احساس کمتری یا قسمت  سے ناراضگی کا شکار نہ ہو ۔

عمدۃ القاری شرح صحیح بخاری میں ہے:

“ولا يمنع من الأدوية التي تزيل الكلف وتحسن الوجه.”

(عمدۃ القاری شرح صحیح بخاری، کتاب فضائل القرآن، ج: 14، ص179، ط: ملتان)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
علاج معالجہ کے آداب و حدود
2025-09-27 15:50:23

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔