شرعی سوال و جواب

مروجہ اسلامک بینکنگ کا حکم

سوال

اعتماد اسلامک بینکنگ، نیشنل بینک آف پاکستان اسلامی بینک کاری کے لیے فتوے پیش کررہے ہیں تو کیا یہ اسلامی بینک کاری بالکل صحیح ہے شریعت مطہرہ کی رو سے ؟

جواب

مروجہ اسلامی بینکوں کے معاملات مکمل طور پر شرعی اصولوں کے مطابق نہیں ہیں، اس لیے مروجہ اسلامی بینکوں میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوانا ، ان بینکوں کے ذریعہ سے گاڑی یا گھر وغیرہ خریدنا اور اس جیسے دوسرے تمویلی معاملات کرنے سے اجتناب کرنا لازم ہے، البتہ کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانے کی جس طرح عام /غیر اسلامی بینکوں میں گنجائش ہے اسی طرح مروجہ اسلامی بینکوں میں بھی کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانے کی گنجائش ہے۔فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


معاملات
اسلامی بینکاری
2025-10-17 15:04:21

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔