شرعی سوال و جواب
منحہ نور نام رکھنا
سوال
میں نے اپنی بیٹی کا نام منحہ نعمان رکھا ہے۔ کیا میں اسے منحہ نور نعمان رکھ سکتا ہوں؟ اس کا پورا معنی کیا بنے گا؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں “منحہ” میم پر زیر کے ساتھ عربی زبان کا لفظ ہے اور اس کا معنی ہے: تحفہ، عطیہ، گفٹ، جب کہ “نور” کا معنی روشنی کے ہیں، لہذا آپ کی بیٹی کا نام “منحہ نعمان ” درست ہے ،اگر آپ اضافہ کرکے اپنی بیٹی کا نام ’’منحہ نور‘‘ رکھنا چاہتے ہیں، تب بھی شرعًا حرج نہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-12 14:08:07
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
