شرعی سوال و جواب
منھل اور منھال نام رکھنا
سوال
منہل اور منہال میں کیا فرق ہے. کیا میں اپنی بیٹی کانام منہل (م کے نیچے زیر) رکھ سکتاہوں؟
جواب
“مَنْهَل” (میم پر زبر کے ساتھ) کا معنی ہے: پانی کا گھاٹ، چشمۂ آب، جنگل میں مسافروں کی منزل، پڑاؤ۔
(القاموس الوحید: باب الہاء (ص:۱۷۱۸)،ط۔ ادارہ اسلامیات)
آپ اپنی بیٹی کا یہ نام رکھ سکتے ہیں،یعنی: وہ لڑکی/ عورت جو آئندہ چل کر خیر وبھلائی کا چشمہ ہو، اور نفعِ عام کا ذریعہ بنے، میم پر زیر کے ساتھ یہ معنی نہیں ہوں گے ،باقی” منھال “کا بھی یہی مادہ ہے اور قریب قریب یہی معنی ہیں ،یعنی سخی کے معنی کے لئے آتا ہے؛اس لئے منھال بھی نام رکھا جاسکتا ہے،البتہ صحابیات کے ناموں میں سے کوئی ایک نام رکھا جائے تو زیادہ بہتر ہو گا ۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-17 16:45:22
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
