شرعی سوال و جواب
میری بیوی میری ماں بہن کی طرح خوبصورت ہو کہنے کاحکم
میری بیوی میری ماں بہن کی طرح خوبصورت ہو کہنے کاحکم
سوال
میں نے کہا کہ :میری بیوی ،میری بہن یا ماں کی طرح خوبصورت ہو، میرے اس طرح کہنے سے کیا ہوگا؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں سائل کا یہ کہنا کہ “میری بیوی میری ماں، بہن کی طرح خوبصورت ہو” اس سے طلاق یا ظہار وغیرہ واقع نہ ہوگا۔ البتہ اس طرح کی گفتگو سے اجتناب کرنا چاہیے ۔
فتاوی شامی میں ہے:
“(تشبيه المسلم) فلا ظهار لذمي عندنا (زوجته) ولو كتابية، أو صغيرة، أو مجنونة (أو) تشبيه ما يعبر به عنها من أعضائها، أو تشبيه (جزء شائع منها بمحرم عليه تأبيدا) بوصف لا يمكن زواله.”
(کتاب الطلاق، باب الظہار، ج:3، ص:466، ط سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
طلاق
ظہار کا ثبوت، تعریف اور الفاظ
2025-10-08 01:07:11
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
