شرعی سوال و جواب
نام کے ساتھ محمد لگانا
سوال
نومولو د بچے کا نام محمد عبداللہ رکھا گیا ہے، کچھ لوگ اعتراض کررہے ہیں کہ عبداللہ کےساتھ محمد نہیں لگ سکتا، برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔
جواب
نومولود بچہ کا نام عبداللہ رکھا گیا ہے تو اس کے نام کے شروع میں محمد لگایا جاسکتا ہے،حدیث شریف میں محمد نام کی فضلیت وارد ہوئی ہے،لہذا محمد عبداللہ نام رکھنا بالکل درست ہے۔
کنز العمال میں ہے:
“45223- من ولد له مولود ذكر فسماه محمدا حبا لي وتبركا باسمي كان هو ومولوده في الجنة. “الرافعي – عن أبي أمامة.”
(الفصل الأول في الأسماء والكنى، ص:422، ط:مؤسسة الرسالة)
ترجمہ:”جس شخص نے پیدا ہونے والے بچہ کا نام محمد رکھا،میری محبت کی وجہ سے اور میرے نام کے بابرکت ہونے کی وجہ سےوہ شخص اور اس کا پیدا ہونے والا بچہ جنتی ہے۔”
فقط والله أعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-17 22:28:51
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
