شرعی سوال و جواب

نتاشہ نام رکھنے کا حکم

سوال

نتاشہ نام رکھنا کیسا ہے؟ اور اس کا معنیٰ بھی بتا دیجیۓ۔

جواب

نتاشہ: “نتش الشئ”  کا معنیٰ ہے”کھینچ کر نکالنا” اور “نتاشہ”اسم مبالغہ کا صیغہ ہے۔

(القاموس الوحید، ن، ت)

اس نام کا معنی بہتر نہیں ہے، اسی لیے یہ نام نہ رکھا جائے۔

لہذا بہتر یہ ہے کہ بچیوں کے نام صحابیات،تابعات اور نیک مسلمان خواتین کے نام پر رکھے جائیں،نیز اچھے ناموں کی فہرست جامعہ کی ویب سائٹ پر حروف تہجی کے اعتبار سے موجود ہے وہاں دیکھ کرنام رکھ سکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-09-27 11:14:47

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔