شرعی سوال و جواب

نتالیہ نام رکھنے کا حکم

سوال

 نتالیہ نام رکھنا کیسا ہے؟ کیا مسلمان یہ نام رکھ سکتے ہیں ؟

جواب

’’نتالیہ‘‘ نام کے معنی کسی عربی،اردو لغت میں نہیں مل سکا،لہذا بے معنی ہونے کی وجہ سے یہ نام رکھنا  مناسب نہیں ہے۔

نام رکھنے کے بارے میں بہتر یہی ہے کہ بچوں  کے نام  انبیاء کرام علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، تابعین اور  اللہ کے نیک بندوں کے ناموں پر یا کوئی  اچھا بامعنی نام  رکھنا چاہیے۔ 

فتاوی عالمگیری میں ہے:

“وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله صلى الله عليه وسلم ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لا يفعل كذا في المحيط.”

(کتاب الکراہیة،الباب الثاني والعشرون في تسمية الأولاد وكناهم والعقيقة،ج:5،ص:362،ط:دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-08 11:45:58

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔