شرعی سوال و جواب

نورِحرم نام رکھنا کیسا ہے؟

سوال

بچی کا نورِ حرم نام رکھنا کیسا ہے ؟

جواب

 واضح رہے کہ نور کا معنی ہے روشنی اور  “حرم” عربی لفظ ہے اور “قابل احترام” کے معنی میں ہے،عرف میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی سرزمینوں میں سے ہرایک کو “حرم” اور مشترکہ طور پر “حرمین” کہا جاتاہے،اس اعتبار سے”نور حرم ” کا معنی ہوگا:”مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ کی روشنی “،لہذا لڑکی کا نورِ حرم نام رکھنا  معنی کے اعتبار سے جائز ہے، البتہ  بہتر  یہ ہے  کہ صحابیات  رضی اللہ عنہن یا نیک مسلمان خواتین کے ناموں پر بچیوں کے نام رکھے جائیں۔

(مصباح اللغات، ص:۹۱۹و ۱۴۹،ط: مکتبہ سید احمد شہید)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-09-27 17:17:06

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔