شرعی سوال و جواب
واش روم میں گھر کی چپل پہن کر جانا
سوال
کیا واش روم میں گھر کی چپل پہن کر جانا ٹھیک ہے؟ یہ جانتے ہوئے کہ واش روم کی نجس جگہ ہے۔
جواب
صورتِ مسئولہ میں چپل پہن کر اگر بیت الخلاء میں جانے سے چپل پر نجاست لگ جائے تو چپل ناپاک ہوجائیں گے،اوراسے دھوکر پاک کرناضروری ہوگا،اور اگر ان پر کوئی نجاست نہ لگے تو صرف رفع حاجت کے لیے بیت الخلاء جانے سے چپل ناپاک نہیں ہوں گے۔بہردو صورت گھرکی چپل پہن کرواش روم جانے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔تاہم واش روم اور گھرکی چپل الگ ہونا بہتر ہے۔
فتاوی شامی میں ہے :
“(قوله: مشى في حمام ونحوه) أي: كما لو مشى على ألواح مشرعة بعد مشي من برجله قذر لايحكم بنجاسة رجله ما لم يعلم أنه وضع رجله على موضعه؛ للضرورة، فتح. وفيه عن التنجيس: مشى في طين أو أصابه ولم يغسله وصلى تجزيه ما لم يكن فيه أثر النجاسة؛ لأنه المانع، إلا أن يحتاط، وأما في الحكم فلايجب”.
( کتاب الطہارۃ، باب الانجاس،1/ 350 ط : سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
طہارت
نجاست سے پاکی
2025-10-08 14:56:20
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
