شرعی سوال و جواب

واقعہ کربلا میں غلطی یزید کی تھی یا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی؟

واقعہ کربلا میں غلطی یزید کی تھی یا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی؟


سوال

واقعہ کربلا میں غلطی یزید کی تھی یا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی؟

جواب

یزید کے متعلق اہل سنت کا موقف یہ ہے کہ حضرت حسین رضی اللہ عنہ حق پر تھے، یزید حق پر نہ تھا، مزید تفصیل کے لیے حکیم الاسلام قاری محمد طیب رحمہ اللہ کی کتاب”شہیدکربلااور یزید” نیز مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ کی کتاب ”شہیدِ کربلا” کا مطالعہ فرمائیں۔

واضح رہے کہ یہ سوال قبر اور حشر میں نہیں ہو گا، اس لیے غیر ضروری چیزوں میں قیمتی وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


تاریخ و سیر
عہد صحابہ کے واقعات
2025-10-12 16:38:43

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔