شرعی سوال و جواب
وانیہ نام رکھنا
سوال
وانیہ نام مناسب ہے یا نہیں ؟
جواب
“وانیہ” عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مادہ ” ونی “ہے، جس کے درج ذیل معانی آتے ہیں:
1- سُست 2- لاغر جسم 3- ہلکی خوش گوار خوشبو۔ ( دیکھیے: القاموس الوحید: مادة:ونی، ص:1902، ط۔ ادارہ اسلامیات)
تیسرے معنی کے اعتبار سے بچی کا نام” وانیہ ” رکھنے میں حرج نہیں، تاہم دیگر معانی مناسب نہیں ہیں؛ لہٰذا بہتر یہ ہے کہ صحابیات رضوان اللہ عنہن اجمعین کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جا ئے ۔
فقط وا للہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حقوق و آدابِ معاشرت
اولاد کے حقوق
2025-10-08 10:56:56
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
