شرعی سوال و جواب

واٹس ایپ کے پروفائل پر اللہ تعالیٰ کا نام رکھنا کیسا ہے؟

واٹس ایپ کے پروفائل پر اللہ تعالیٰ کا نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

واٹس ایپ کے پروفائل پر اللہ تعالیٰ کا نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

واٹس اپ کے پروفائل پر  جان دار کی تصویر کے بغیر اللہ تعالیٰ کانام رکھنا اور لگانادرست  ہے، واٹس ایپ اکاؤنٹ کی پروفائل میں یاکسی بھی جگہ  جان دار کی تصویر لگانا جائز نہیں ، چاہے اس پر کلمہ طیبہ یااللہ تعالیٰ کانام لکھا ہوا ہو یا لکھاہوانہ ہو۔

حدیث شریف میں ہے:

“عن عبد الله، قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: «إن أشد الناس عذاباً عند الله يوم القيامة المصورون.”

(صحيح البخاری : كتاب اللباس، باب عذاب المصورين، رقم:5950،  ص: 463، ط: دار ابن الجوزی)

فتاوی شامی میں ہے:

“قال في البحر: وفي الخلاصة وتكره التصاوير على الثوب صلى فيه أو لا، انتهى، وهذه الكراهة تحريمية. وظاهر كلام النووي في شرح مسلم: الإجماع على تحريم تصوير الحيوان، وقال: وسواء صنعه لما يمتهن أو لغيره، فصنعته حرام بكل حال؛ لأن فيه مضاهاة لخلق الله تعالى، وسواء كان في ثوب أو بساط أو درهم وإناء وحائط وغيرها اهـ”.

 (حاشية ابن عابدين: كتاب الصلاة، مطلب: مكروہات الصلاة، 1/ 647، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ٹی وی / وی سی آر / سینما / انٹرنیٹ/تصویر سازی
2025-10-17 17:32:26

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔