شرعی سوال و جواب
پاكی کے بارہ دن بعد خون آنے کا حکم
سوال
اگر کسی عورت کو پاکی حاصل کرنے کے بارہ دن بعد خون آ ئے تو یہ استحاضہ کے حکم میں ہے یا حیض کے حکم میں ہے ؟
جواب
واضح رہے کہ دو حیضوں کے درمیان پاکی کی اقل مدت 15 دن ہے ،لہذا پاکی حاصل کرنے کے بارہ دن بعد جو خون آۓ،وہ استخاضہ شمار ہوگا۔
فتاوی شامی میں ہے:
“(وأقل الطهر) بين الحيضتين أو النفاس والحيض (خمسة عشر يوما) ولياليها إجماعا (ولا حد لأكثره).”
(كتاب الطهارة، باب الحيض، 285/1، ط:سعید)
فقط والله اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
طہارت
حیض کی تعریف اور احکام
2025-10-08 03:44:25
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
