شرعی سوال و جواب
چہل قدمی کرنے کا حکم
سوال
کیا چہل قدمی کرنا سنت ہے؟
جواب
کسی حدیث نبوی میں اس بات کی صراحت نہیں مل سکی، البتہ بعض علماء نے بزرگوں کی نصیحتوں میں چہل قدمی کرنے کو ذکر کیا ہے۔
زادالمعاد فی ہدی خیرالعباد میں ہے:
“و لما احتضر الحارث اجتمع إلیه الناس، فقالوا مرنا بأمر ننتهي إلیه من بعدك، فقال: لاتزوّجوا النساء إلا شابّة … وإذا تغدى أحدكم فلینم علی إثر غدائه، وإذا تعشّی فلیمش أربعین خطوةً”.
(فصل محاذير طبية لابن بختيشوع وبعض الوصايا لغيره، ج:4، ص:374، ط:مؤسسۃ الرسالۃ)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
متفرقات ممنوعات و مباحات
2025-09-27 14:52:18
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
