شرعی سوال و جواب

کائنات نام رکھنے کا حکم

سوال

کائنات نام رکھنا چاہیے یا نہیں ؟ اس نام کا کوئی مطلب ہے ؟اگر ہے تو بتا دیں۔

جواب

کائنات کا معنیٰ ہے:موجودات/ وجود پزیر (القاموس الوحید، المادّۃ: ک/ و/ن، ص:1436، ط:ادارۃ الاسلامیات)

مذکورہ معنیٰ کے اعتبار سے بچی کا نام کائنات رکھنے کی گنجائش ہے، تاہم اس کے بجائے بچی کا نام صحابیات/ تابعات کے ناموں میں سے کسی نام پر رکھاجائے تو بہتر ہے۔ہماری ویب سائٹ میں اسلامی نام کے عنوان سے لنک موجود ہے اس سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-09-27 14:17:16

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔