شرعی سوال و جواب
کسوہ نام رکھنا
سوال
کسوہ نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
کسوہ کے معنی لباس، پہناوا کے آتے ہیں،اس لیے اس لفظ سے نام رکھنا مناسب نہیں ۔
اس کے بجائے صحابیات رضی اللہ عنہن یا نیک خواتین کے اسماء گرامی میں سے کوئی نام رکھاجائے جو افضل ہونے کے ساتھ باعث برکت بھی ہے یا اچھا بامعنی نام رکھا جائے جس سے اسلامی تشخص ظاہر ہو۔
لسان العرب میں ہے:
“الكسوة والكسوة: اللباس، واحدة الكسا؛ قال الليث: ولها معان مختلفة، يقال: كسوت فلانا أكسوه كسوة إذا ألبسته ثوبا أو ثيابا فاكتسى. واكتسى فلان إذا لبس الكسوة [الكسوة]؛ قال رؤبة يصف الثور والكلاب: قد كسا فيهن صبغا مردعا يعني كساهن دما طريا.”
[ فصل الكاف، ج:١٥، ص:٢٢٣، ط: دار صادر – بيروت]
اس كے علاوه ہماری ویب سائٹ پر “اسلامی نام” کےعنوان سےبہت سارے بہترین نام موجود ہیں ، جس میں سے آپ نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
اسلامی نام دیکھنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں ۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-17 17:02:42
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
