شرعی سوال و جواب
کھڑے ہوکر نہانے کا حکم
سوال
کھڑے ہوکر نہانا کیسا ہے ؟
جواب
واضح رہے کہ غسل میں شریعت نے کسی خاص کیفیت کی پابندی کو لازم قرارنہیں دیا ،چاہے کھڑے ہوکر نہایا جائے یا بیٹھ کر نہایا جائے ،دونوں طرح جائز ہے ،البتہ کھڑے ہوکر نہانے کے بجائے بیٹھ کر نہانازیادہ پسندیدہ ہے، کیوں کہ اس میں ستر زیادہ ہے۔
امدادالفتاوی میں ہے :
“غسل بیٹھ کر کرے یا کھڑے ہو کر ؟
سوال : غسل اناث وذکور کاقیاماً وقعوداً یکساں حکم ہے یا متخالف، حدیث سے حضور اقدس ﷺاور حضرت عائشہؓ کا بیٹھ کر غسل فرمانا معلوم ہوتا ہے؟
الجواب: یکساں حکم ہے ،یعنی جائز دونوں ہیں اور قعوداً باعتبار اس کے کہ استر ہے افضل ہوگا ۔”
(کتاب الطہارۃ،ج:1،ص:76،مکتبہ دارالعلوم کراچی)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
طہارت
مستحبات و آدابِ غسل
2025-10-08 00:35:02
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
