شرعی سوال و جواب

کیا التمش نام رکھنا جائز ہے؟

سوال

کیا التمش نام رکھنا جائز ہے؟

جواب

التمش ترکی  زبان کا لفظ ہے، اور اس کا معنی ہے:  ہراول دستہ/ آگے کی فوج کے ہیں، نیز یہ ہندوستان کے مشہور بادشاہ شمس الدین کا لقب بھی ہے، لہذا مذکورہ نام رکھنا جائز ہے۔

فیروز اللغات جامع میں ہے:

”التمش: آگے کی فوج- ہر اول۔2:خاندان غلاماں کے بادشاہ شمس الدین کا لقب۔“

(ا، ا-ل،112،  ط: فیروز سنز لمیٹد)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-09-25 23:47:13

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔