شرعی سوال و جواب
کیا شوہر اپنی بیوی کے انتقال کے بعد اس کا چہرہ دیکھ سکتا ہے؟
کیا شوہر اپنی بیوی کے انتقال کے بعد اس کا چہرہ دیکھ سکتا ہے؟
سوال
کیا شوہر مردہ بیوی کا چہرہ دیکھ سکتا ہے ؟
جواب
شوہر کا اپنی بیوی کے انتقال کے بعد اُس کا چہرہ دیکھنا شرعا جائز ہے، البتہ بیوی کو چھونا اور غسل دینا جائز نہیں۔
فتاوی شامی میں ہے:
“(ويمنع زوجها من غسلها ومسها لا من النظر إليها على الأصح) منية…ولعل وجهه أن النظر أخف من المس فجاز لشبهة الاختلاف والله أعلم.”
[باب صلاة الجنازة، ج:2، ص:198، ط:سعيد]
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
متفرقات ممنوعات و مباحات
2025-10-17 22:06:26
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
