شرعی سوال و جواب

گھر سے دور مسافروں کی پریشانی کا حل

سوال

میں مسافرہو ں اورشادی شدہ ہو ں ،دو  مہینے  بعد  میں گھرجاتاہو ،شہوت سے بہت تنگ ہوں  ،کو ئی  دوائی یاگولی بتادیں ،جودو مہینے کے لیےشہوت کوختم کرتاہو۔

جواب

آپ مندرجہ ذیل امور پر پابندی کریں :

1۔گھر والی کے ساتھ رہنے کی ترتیب بنائیں۔

2۔جب  تک ترتیب نہیں بنتی روزے رکھیں۔

3۔نظروں کی حفاظت  کریں۔

4۔موبائل کم سے کم استعمال کریں۔

5۔نمازوں  کی پابندی کرے۔

6۔اپنے مسئلے  کے حل کے لیے دعاؤں کی  کثرت   کریں۔

7۔استغفاراور  مندرجہ ذیل اذکار کا اہتمام کریں۔

“اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ سَمْعِيْ وَشَرِّ بَصَرِيْ وَشَرِّ لسَانِيْ وَشَرِّ قَلْبِيْ وَشَرِّ مَنِیِّيْ”

ترجمہ:” اے اللہ! میں آپ کی پناہ لیتا ہوں اپنے کان کے شر سے، اپنی نگاہ کی شر سے، اپنی زبان کے شر سے، اپنے دل کے شر سے اور اپنی منی کے شر سے۔”

(مشکوة شریف، ص:217، مطبوعہ: مکتبہ اشرفیہ دیوبند)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
متفرقات ممنوعات و مباحات
2025-09-30 14:09:07

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔