شرعی سوال و جواب

گھر میں اکیلے سونا

سوال

خالی مکان میں تنہا سونا کیسا ہے ؟

جواب

حدیث پاک میں گھر میں اکیلے سونے سے ممانعت آئی ہے، اس لئے بلاعذراکیلے گھرمیں سونے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

كنز العمال میں ہے:

“يعتري الشيطان المرء عند أربع خصال: إذا نام وحده، وإذا نام مستلقيا، وإذا نام في ملحفة معصفرة، وإذا اغتسل بفضاء من الأرض، فمن استطاع أن لا يغتسل بفضاء من الأرض فليفعل، فإن كان لا بد فاعلا فليخط خطا.”

(حرف المیم، محظورات النوم، ج: 15، ص: 361، ط: مؤسسة الرسالة)

مسنداحمدمیں ہے:

“عن ابن عمر: أن النبي صلى الله عليه وسلم نهى عن الوحدة: أن يبيت الرجل وحده أو يسافر وحده.”

(‌‌مسند عبد الله بن مسعود رضي الله تعالى عنه، ج: 9، ص: 466، ط: مؤسسة الرسالة)

فقط واللہ أعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حقوق و آدابِ معاشرت
اٹھنے، بیٹھنے، سونے، چلنے پھرنے کے آداب
2025-09-25 23:44:30

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔