شرعی سوال و جواب

ہدامہ نام رکھنا

سوال

“هدامة” کے معنی ،تلفظ اور نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

“هدامة” ، “فعالة“کے وزن پر ہے جو اسم مبالغہ کا صیغہ ہے اور “الهدم” سے ماخوذ ہے، جس کا  معنی ہے: توڑنا، “فعالة” کا وزن اس مادے سے مستعمل نہیں ہے، لہٰذا یہ نام رکھنا درست نہیں ہے۔

لسان العرب میں ہے:

“هدم: الهدم: نقيض البناء، هدمه يهدمه هدما وهدمه فانهدم وتهدم وهدموا بيوتهم، شدد للكثرة. ابن الأعرابي: الهدم قلع المدر، يعني البيوت، وهو فعل مجاوز، والفعل اللازم منه الانهدام. ويقال: هدمه ودهدمه بمعنى واحد.”

(لسان العرب، ج:11، ص:379، ط:دار صادر)

فقط والله أعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-08 00:38:36

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔