شرعی سوال و جواب
ہر فرعون کے لئے موسی ہوتا ہے کہنے کا حکم
سوال
کیا یہ کہنا اس دور میں درست ہے کہ فرعون آچکا موسیٰ بھی آئے گا ؟
جواب
عربی زبان کا مقولہ ہے کہ” لکل فرعون موسی” کہ ہر فرعون کے لیے کوئی نہ کوئی موسی ہوتا ہے، اس سے مراد یہ ہوتا ہے کہ جہاں کوئی سرکش آدمی ہوتا ہے، وہاں اس کی اصلاح یا سرکوبی کے لیے کوئی نہ کوئی اہلِ حق ضرور ہوتا ہے، محاورات میں لفظی ترجمہ ملحوظ نہیں ہوتا، بلکہ یہ مقصودی معنی سے کنایہ ہوتے ہیں؛ لہٰذا اس طرح جملہ کہنے میں شرعًا حرج نہیں ہے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
ایمان و عقائد
اولیاء اور ان کی کرامات
2025-10-08 14:38:03
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
