شرعی سوال و جواب

حمرہ فاطمہ نام کامعنیٰ

سوال

 حمرہ فاطمہ نام رکھنا ٹھیک ہے؟

جواب

“حمرہ” نام کامعنیٰ ہے1۔سرخ رنگ جس سے رنگائی کی جاتی ہے2۔ہونٹوں وغیرہ پر لگائی جانے والی سرخی وغیرہ ۔

(القاموس الوحید،ص:314، ط: اداارۃ اسلامیات )

جب کہ فاطمہ  حضوراکرم ﷺ كی صاحبزادی کا نام ہے، اس کا معنیٰ ہے” وہ عورت جس سے اس کے بچے کا دودھ چھڑا دیا گیا ہو”لہٰذا “حمرہ  فاطمہ  ” نام رکھنا درست ہے۔

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-09-27 13:12:21

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔