شرعی سوال و جواب

ثمن نام رکھنا

سوال

بیٹی کا نام ثمن رکھنا کیسا ہے؟

جواب

صورت مسئولہ  میں اگر ث کے زبر کے ساتھ ہے تو اس کا مطلب  قیمت ،نرخ ،ریٹ ،اور اگر ث کے پیش کے ساتھ ہے تو اس کامطلب کے آٹھواں حصہ  لہذا یہ لفظ نام کے لیے اتنا مناسب نہیں ، البتہ   صحابیات رضوان اللہ عنھن اجمعین کے ناموں میں سے  کوئی نام رکھ لیا جائے  یا  ناموں کے حوالے سے جامعہ  کی  ویب سائٹ پر وزٹ کریں ۔

(القاموس الوحید : 223،ادارہ اسلامیات )

فقط واللہ اعلم 


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حقوق و آدابِ معاشرت
اولاد کے حقوق
2025-09-27 13:37:01

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔