شرعی سوال و جواب
سلسبیل نام کا معنی
سوال
کیا سلسبیل نام رکھنا درست ہے؟
جواب
سلسبیل جنت کی ایک نہر کا نام ہے، لڑکی کا یہ نام رکھنے کی گنجائش ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ بچوں اور بچیوں کے نام صحابہ اور صحابیات کے نام پر رکھے جائیں۔
قرآن مجید میں ہے:
“عَيْنًا فِيْهَا تُسَمَّىٰ سَلسَبِيلًا ”
(الدھر:18)
ترجمہ : ’’یعنی ایسے چشمے سے ان کو پلایا جائے گا جو وہاں ہوگا، جس کا نام (وہاں) سلسبیل مشہور ہوگا۔‘‘ (بیان القرآن)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حقوق و آدابِ معاشرت
اولاد کے حقوق
2025-09-27 18:31:24
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
