شرعی سوال و جواب

جب حیاء نہ رہے تو جو چاہے کرتے رہو

سوال

“إذا فاتتِ الحياءُ فافعلْ ما شِئتَ”،کیا یہ حدیث ہے ؟

جواب

متعدد صحیح احادیث مباركه سے اس طرح کا مفہوم ثابت ہے، اگرچہ الفاظ مختلف ہیں۔

چنانچہ صحیح بخاری کی روایت ہے :

“ربعي بن حراش، يحدث عن أبي مسعود، قال النبي صلى الله عليه وسلم: إن مما أدرك الناس من كلام النبوة، إذا لم تستحي فاصنع ما شئت.”

(صحيح البخاري، كتاب أحاديث الأنبياء، باب حديث الغار، الرقم: 3483، 4: 177، دار طوق النجاة، ط: الأولى، 1422ه)

“حضرت ربعي بن حراش ، حضرت ابو مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت نقل فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگوں نے نبوی  ہدایات میں  سے جوحاصل کیا   ہے، ان میں سے ایک بات یہ کہ جب تم میں حیا نہ رہے تو جو چاہے کرتے پھرو! “

فقط والله اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


علوم و فنون
تخریجِ احادیث
2025-09-30 14:57:07

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔