شرعی سوال و جواب

ایک مسواک کو کتنی بار استعمال کرنا چاہیے

سوال

کیا ایک مسواک کو ایک بار کرنا چاہیے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مسواک کے بارے میں احادیث یا فقہ میں اس قسم کی کوئی تحدید ثابت نہیں کہ  ایک مسواک کو  ایک بار یا کتنی مرتبہ استعمال کرنا چاہیے یا کتنے دنوں تک ایک مسواک کو استعمال کرنا چاہیے، یہ مسواک کی نوعیت ،موسم اور مسواک کے کم زیادہ استعمال کے فرق سے ہر شخص کے اعتبار سے مختلف ہوسکتی ہے ؛ اس قسم کی کوئی تحدید شرعاً ثابت نہیں ۔

فقط والله أعلم 


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


طہارت
مسواک کی اہمیت، حکم اور ادب
2025-09-25 23:52:04

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔