شرعی سوال و جواب

انسہ نام رکھنا

سوال

انسہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

اَنْسَہ اصل میں اَنِسَہ  ہے،جس  کے معنی ہے   پاکیزہ طبیعت والی لڑکی۔ (مصباح اللغات، ص، 42،ط۔ادارة العلم  نوشہرہ، پاکستان)

معنی کے اعتبار سے یہ نام درست ہے ،لہذا بچی کا نام انسہ رکھنا درست ہے ۔البتہ اس سے ملتا جلتا نام (اُنَیْسَہ) رکھنا زیادہ بہتر ہے؛ کیوں کہ کئی صحابیات رضوان اللہ علیہن (اُنَیْسَہ)نام سے موسوم تھیں۔ (دیکھیے: الاصابة فی تمییز الصحابة : کتاب النساء، حرف الالف(4/ 238، 239)،ط۔دار الکتاب العربی، بيروت)فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-12 17:33:57

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔