شرعی سوال و جواب

مغرب کے وقت بچوں کو خوشبولگانا

سوال

مغرب کے وقت چھوٹے بچوں کو خوشبو والی چیزیں مثلًا عطر یا پاؤڈر وغیرہ لگاناکیساہے؟

جواب

دن یا رات میں کسی بھی وقت بچوں کو خوشبو یا خوشبو والی کوئی چیز لگانا درست ہے ،اس میں شرعا کوئی  ممانعت  نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
متفرقات ممنوعات و مباحات
2025-10-14 18:31:55

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔