شرعی سوال و جواب

تانیہ نام رکھنا

سوال

Tania/ Tanya تانیا نام کے معنی کیا ہیں ؟اور کیا یہ نام رکھا جا سکتا ہے؟  Tina اردو اور عربی میں کیسے لکھا جاتا ہے ؟ یہ نام رکھا جا سکتا ہے؟

جواب

تانیہ:     “أنّی يؤنِّي تأنيةً ” سے ہے، جس کامعنی ہے: سست ہونا، لیٹ ہونا، مؤخر  ہونا۔ (قاموس الوحید:مادۃ:انی (ص:140)،ط. دار الاشاعت، کراچی)،  اور ان تمام معانی کا غیر مناسب ہونا واضح ہے،اس لئے یہ نام رکھنا مناسب نہیں؛ اس کے بجائے صحابیات رضوان اللہ علیہن  کے ناموں سے کوئی نام رکھا جائے، یا اچھے معني والا کوئی  اسلامی نام رکھا جائے، نام کے انتخاب کے لئے آپ ہمارے ویب سائٹ پر موجود اسلامی ناموں کے سیکشن سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

الکتاب لسیبویہ میں ہے:

“وإذا كانت الهمزة ساكنةٌ وقبلها فتحة فأردت أن تخفِّف أبدلت مكانها ألفاً، وذلك قولك في رأسٍ وبأسٍ وقرأت: راسٌ وباسٌ وقراتٌ”.

(الكتاب لسيبويه: باب الهمز (3/ 543)، ط. مكتبة الخانجي، القاهرة، الطبعة الثالثة: 1408 هـ = 1988 م)

فقط والله اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-17 16:40:01

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔