شرعی سوال و جواب
جنات سے بچنے کاعمل
سوال
میری سسٹر پر کچھ جناتی اثرات ہیں، میں بہت پریشان ہوں،دو ماہ ہوگئے ہیں،اس کے حل کےلیے راہ نمائی فرمائیں۔
جواب
جنات اور ہر قسم کے شرور سے حفاظت کے لیے گھر میں سورہ بقرہ پڑھنے کا معمول بنائیے، بآوازِ بلند ہو تو زیادہ بہتر ہے،نیزسائل کی بہن درج ذیل معمولات صبح و شام تین تین مرتبہ اہتمام سے پڑھیں:
1: آیۃ الکرسی اور آخری تین قل ۔
2:{فَلَمَّا أَلْقَوْا قَالَ مُوسَی مَا جِئْتُمْ بِهِ السِّحْرُ إِنَّ اللَّهَ سَیُبْطِلُهُ إِنَّ اللَّهَ لَا یُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِینَ}
3: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ، مِنْ كُلِّ شَیْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمِنْ كُلِّ عَیْنٍ لاَمَّةٍ․
اور درج ذیل دعائیں ایک ایک مرتبہ پڑھیں:
4- ’’أَعُوْذُ بِوَجْهِ اللهِ الْعَظِیْمِ الَّذِيْ لَیْسَ شَيْءٌ أَعْظَمَ مِنْهُ وَبِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ الَّتِيْ لَایُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَافَاجِرٌ، وَبِأَسْمَآءِ اللهِ الْحُسْنیٰ كُلِّهَا مَاعَلِمْتُ مِنْهَا وَمَالَمْ أَعْلَمْ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَبَرَأَ وَذَرَأَ.”
5- ’’أَعُوْذُ بِوَجْهِ اللهِ الْكَرِیْمِ وَبِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ اللَّاتِيْ لَایُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَافَاجِرٌ مِنْ شَرِّ مَایَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَمِنْ شَرِّ مَا یَعْرُجُ فِیْهَا، وَشَرِ مَا ذَرَأَ فِي الْأَرْضِ وَشَرِّ مَا یَخْرُجُ مِنْهَا، وَمِنْ فِتَنِ اللَّیْلِ وَالنَّهَارِ وَمِنْ طَوَارِقِ اللَّیْلِ وَالنَّهَارِ إِلَّا طَارِقًا یَطْرُقُ بِخَیْرٍ یَارَحْمٰن.”
مذکورہ پانچوں اعمال پڑھ کر دونوں ہاتھوں میں تھتکار کر پورے جسم پر پھیر لیا کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ تمام اثرات سے محفوظ رہے گی۔نیز اس کے ساتھ ساتھ منزل پڑھنے کا اہتمام بھی کرتی رہے،اللہ تعالیٰ حفاظت فرمائے۔آمین
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
جنات کی حقیقت اور احکام
2025-10-17 17:30:37
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
