شرعی سوال و جواب
jawa eye app سے کمانا
سوال
Jawa eye app جو آج کل بہت مشہور ہے اس میں 50 ڈالر جمع کرنا ہوتا ہے جس کے بدلے روز دو ڈالر ملتے رہتے ہیں اور مزید اور لوگوںں کو اس پر بلانے کے ملتے ہیں، یہ کیسا ہے جائز یا ناجائز ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ ایپ کے ذریعے کمانے کی جو تفصیل سائل نے بتائی ہے، وہ ناجائز ہے۔
حاشیۃ ابن عابدین میں ہے:
“ما في الزيلعي قبيل باب الصرف في بحث ما يبطل بالشرط الفاسد حيث قال: و الأصل فيه أنّ كلّ ما كان مبادلة مال بمال يبطل بالشروط الفاسدة …؛ لأنّ الشروط الفاسدة من باب الربا، ….؛ لأنّ الربا هو الفضل الخالي عن العوض، و حقيقة الشروط الفاسدة هي زيادة ما لايقتضيه العقد و لايلائمه فيكون فيه فضل خال عن العوض و هو الربا بعينه اهـ ملخصًا.”
(کتاب البیوع، باب الربا، 5/ 169 ط: سعید)
فقط و الله اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
بیوع
شرط فاسد کی وجہ سے بیع کا فساد
2025-10-12 15:18:36
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
