شرعی سوال و جواب

ارحم مالک نام رکھ سکتے ہیں؟

سوال

سوال یہ پوچھنا ہے کہ کیا بچے کا نام” ارحم مالک” رکھ سکتے ہیں؟

جواب

واضح رہے كہ “ارحم” کا معنی ہے: زیادہ رحم دل۔

اور مالك كا معنی  ہے:صاحب ملکیت، صاحب اقتدار، صاحب اختیار ، حاکم  و بادشاہ ۔(القاموس الوحيد:ص:1581، ط:ادارہ اسلامیات)

لہذا” ارحم مالَك” نام  كا مطلب ہو گا” زيادہ رحم دل حاکم یا زيادہ رحم دل بادشاه”، لہذا  بچے کا نام ارحم مالک  رکھنا  درست هے۔فقط واللہ اعلم

 


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-12 14:57:42

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔